ضمنی الیکشن کے نتائج دھرنا سیاست کرنیوالوں کیلئے سبق ہے : شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج دھرنا سیاست کرنے والوں کیلئے ایک سبق ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162میں لیگی امیدوار کی کامیابی کے بعد اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ضمنی انتخابات میں فتح ہوئی ، الیکشن کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام خدمت کرنے والوں کیساتھ ہیں ۔
شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں سچ ، خدمت اور محنت کی فتح ہوئی ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یاد رہے حلقہ این اے 162کے ضمنی انتخابات میں نواز لیگ کے امیدوار طفیل جٹ نے 68ہزار 943ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصا ف کے امیدوار رائے مرتضیٰ نے 54ہزار 671ووٹ لیے ۔ اس طرح غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار طفیل جٹ نے رائے مرتضیٰ کو 14ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔یہ نشست 2013کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی مگر اس بارپی ٹی آئی اپنی نشست کا دفاع نہیں کر پائی ۔