آج بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ، راولپنڈی اور کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکھر 44، پڈعیدن،موہنجودڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، روہڑی43جبکہ آج لاہوراور کراچی میں کم سے کم 26، اسلام آباد 23، پشاور 24،کوئٹہ اور چترال 13، ہنزہ او ر گلگت میں 10ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔