پاکستان ٹی 20 ٹیم خطرناک، پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے: سیمیول بدری

پاکستان ٹی 20 ٹیم خطرناک، پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے: سیمیول بدری
پاکستان ٹی 20 ٹیم خطرناک، پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے: سیمیول بدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر سیمیول بدری نے پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کو خطرناک ٹیم قرار دیا ہے جو کسی بھی حریف کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بدری کا اصرار ہے کہ وہ پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کی صورت میں موجود خطرے کو اچھی طرح بھانپتے ہیں اور ان سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سیمیول بدری نے کہا کہ ” ہم اپنے تمام حریفوں کی عزت کرتے ہیں اور یہی پاکستان کے ساتھ بھی کریں گے۔ پاکستان ٹیم بہت خطرناک ہے اور کسی بھی حریف کو شکست سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔“

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ویسٹ انڈین ٹیم میں آندرے رسل اور کرس گیل کی عدم موجودگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سیمیول بدری نے کہا کہ ”یہ ٹیم ورلڈ ٹی 20 جیتنے والی ٹیم سے بہت مختلف ہے۔ ہمارے ساتھ بہت سے نئے لڑکے ہیں جن میں سے چند اس سیریز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے اور یقینا ہم سیریز جیت کر دنیا کی بہترین ٹی 20 ٹیم کا اعزاز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔“

مزید :

کھیل -