موٹاپے سے بچنا ہے تو یہ کام کریں۔۔۔ جاپانی ماہرین نے دلچسپ”ٹوٹکا“ بتادیا

موٹاپے سے بچنا ہے تو یہ کام کریں۔۔۔ جاپانی ماہرین نے دلچسپ”ٹوٹکا“ بتادیا
موٹاپے سے بچنا ہے تو یہ کام کریں۔۔۔ جاپانی ماہرین نے دلچسپ”ٹوٹکا“ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یوکوہاما(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں یوکو ہاسنٹرل ما یونیورسٹی کے ماہرین موٹاپے کے شکار کنوارے افراد کے لئے انتہائی دلچسپ ٹوٹکاتلاش کیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں اور بڑھتے ہوئے موٹاپے سے پریشان ہیں تو ٹینشن لینا چھوڑیئے ، کسی سے رشتہ جوڑیئے اور پھر اسے دلہن بنا کر گھر لے آئیے۔نیوز میکس ہیلتھ میں شائع ہونے والی تازہ ترین ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ  شدہ لوگوں کے مقابلے میں کنوارے مردوں میں موٹاپے کا خدشہ دوگنا ہوجاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ مردوں میں میٹابولک سنڈروم میں مبتلا ہونے کے امکانات غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بیوی کی طرف سے دوا کا خیال رکھنا،گھریلو سکون اور بیماری کی صور ت میں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جانا ہوسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -