سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار سینئرایئرہوسٹس نزہت بخاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4اکتوبر تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم امیرمحمد خان نے لاہور سے مانچسٹر 2 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار سینئرایئرہوسٹس نزہت بخاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4اکتوبر تک توسیع کردی،عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمہ روتی رہی۔کسٹم پولیس نے پی آئی اے کی سینئر ایئرہوسٹس نذہت بخاری کو ریمانڈ ختم ہونے پر سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کو عدالت نے جیل بھجوا یا تھا تاہم اس کا ریمانڈ ختم ہو چکا ہے اس میں توسیع کی جائے ،عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد نزہت بخاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔عدالت نے کسٹم پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمہ کا چالان عدالت میں آئندہ تاریخ تک پیش کیا جائے جس کے بعد پولیس ملزمہ کو واپس جیل لے گئے۔