پی ٹی آئی کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط، رائیونڈ مارچ پر دھمکیاں دینے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی جانب سے رائیونڈ مارچ کو روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس کے خلاف ایکشن لینے کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کی کال کے بعد ن لیگ کی قیادت حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور 30 ستمبر کے پرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ن لیگ والے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی ذمہ داری ہے کہ ایسے حالات کا نوٹس لیں اور دھمکیاں دینے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے۔