مقامی تمباکو کمپنیاں تمباکو مارکیٹنگ کے بحران کی ذمہ دار ہیں: لیاقت یوسفزئی 

    مقامی تمباکو کمپنیاں تمباکو مارکیٹنگ کے بحران کی ذمہ دار ہیں: لیاقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی(بیوورپورٹ)پاکستان تمباکو کمپنی پی ٹی سی اور چند دوسرے مقامی تمباکو کمپنیاں تمباکو مارکیٹنک کے موجودہ بحران کے ذمہ دار ہیں۔ کاشتکاروں میں مایوسی بڑھ رھی ھے۔ کاشتکار مجبور ھو کر احتجاج پر نکلے نگے جس کی تمام تر ذمہ داری تمباکو کمپنیاں اور پاکستان تمباکو بورڈ پی ٹی بی کی غیر موثر کردار ھوگی۔ لیاقت یوسفزی مرکزی چیرمین ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے مرکزی حکومت و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام تمباکو کاشتکاروں کے ساتھ اس وقت گوداموں میں تمباکو پڑا ہے پی ٹی بی کے مقامی اے ڈی اوزنے اس کا سروی کیا ہے لیکن اب تک تمباکو کمپنیاں اس کو خریدنے سے انکار کر رہی ہے۔ اور غیر متعلقہ لوگوں سے خریداری کر رہی ہے۔ تمباکو کاشتکار دھر بدھر ٹھوکرے کا رہی ہے اور دن بدن کاشکاروں میں مایوسی اور غصہ بڑھ رہاہے۔ جس کے بہت خطرناک  نتائج  ھونگے۔ پی ٹی بی کے مقامی اے ڈی اوزنے سرپلس تمباکو کی جو سروے کیا ہے۔ اس کے مطابق بلاکسی تفریق کے عام کاشتکاروں سے خریداری شروع کیا جائے۔ اور قومی اسمبلی کے خصوصی کمیٹی برائے زراعت کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ پیر کے دن تک اگر مسلہ حل نہیں ھوا۔ تو تمباکو کمپنیوں کا گھیراو شروع کیا جائیگا۔