ریلوے مسافروں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، سعد رفیق

ریلوے مسافروں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب  کئے جائیں۔بدھ کووزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا، چیئر مین /سیکرٹر ی ریلویزسید خالد گردیزی ایڈیشنل سیکرٹری /سیکرٹر ی ریلوے بورڈ مظہر علی شاہ، سی ای او ظفر زمان رانجھا ودیگر اعلی عہدایدان نے استقبال کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کا چارج سنبھالنے کے بعد ٹرین آپریشن کے تحفظ کے حوالے سے وزارت ریلوے میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسافروں کا تحفظ اور ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری /چیئرمین ریلویزسید خالد گردیزی اور ڈائریکٹر جنرل آپریشنزوزارت ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔
 سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -