کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ ،شدید موسمیاتی تبدیلیوں پر بریفنگ

کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ ،شدید موسمیاتی ...
کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ ،شدید موسمیاتی تبدیلیوں پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ اور دیگر نمائندگان وفد میں شامل تھے۔ وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام  کےبارے میں آگاہی حاصل کی اور  موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی مالی اعانت  کے بارے میں  تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کینیڈین ہائی کمشن کے وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا  نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ  کےبارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔  موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ کا کہنا تھا کہ کینڈا اور پاکستان کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی میں طویل شراکت داری ہے۔ کینیڈا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے  پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کا آفات سے نمٹنے کا طریقۂ کار متاثر کن ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کینیڈین ہائی کمشنر کو شیلڈ پیش کی۔