بارات میں بروقت چمچ نہ ملنے پر باراتی آپس میں لڑپڑے، ویڈیو وائرل

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ روڈ پر پہلوانوں کے شہر میں بارات کے دوران بروقت چمچ نہ ملنے پر باراتی آپے سے باہر ہوگئے اور آپس میں ہی دست و گریبان ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق باراتیوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا اور ہاتھا پائی کی وجہ سے شادی ہال کسی میدان جنگ جیسا منظر پیش کرنے لگا۔ ذرائع کے مطابق ٹیبل کے ایک طر ف بیٹھے لڑکوں نے دوسری طرف بیٹھے لوگوں سے چمچ مانگا تھا جہاں سے جھگڑے کی ابتداء ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق دھینگا مشتی کے دوران نوجوانوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے اور اس دوران دھکم پیل کی وجہ سے کھانا بھی الٹ گیا۔