نوشہرہ؛ گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

نوشہرہ؛ گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گھریلو جھگڑے پر خاوند نے ڈنڈے کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق وادی  سون میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر ڈنڈے سے بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں  اس کی موت واقع ہوگئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا نام ذکیہ اور عمر 22 سال تھی جس کی 2سال قبل شادی ہوئی تھی، 2 ماہ قبل مقتولہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس تھانہ نوشہرہ نے قاتل خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔