دائیں ہاتھ سے کام کرنے کا ایسا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا کہ اگلی بار آپ صرف اسی ہاتھ کا استعمال کریں گے

دائیں ہاتھ سے کام کرنے کا ایسا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا کہ اگلی بار آپ صرف ...
دائیں ہاتھ سے کام کرنے کا ایسا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا کہ اگلی بار آپ صرف اسی ہاتھ کا استعمال کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں لوگ دائیں یا بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی ہیں ۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں ان کی آمدن بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کی نسبت 10سے12فیصد زیادہ ہوتی ہے۔
ہارورڈ کینیڈی سکول کے ماہر معیشت جوشیواگُڈمین کی جانب سے لکھے گئے تحقیقاتی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد میں جذباتی اور شخصیت کا مسئلہ درپیش رہتا ہے ،وہ تعلیمی میدان میں بھی زیادہ اچھا پرفارم نہیں کرپاتے اور انہیں سیکھنے میں بھی دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کی نسبت مشکل کا سامنا رہتا ہے جس کااثر ان کی آمدن پر ہوتا ہے۔ماہر نے برطانیہ اور امریکہ سے پانچ ڈیٹا سیٹ کا جائزہ لیاجس میں مختلف لوگوں کے ادراکی مہارت اور آمدنی کا جائزہ لیاگیاجس میں یہ نتائج برآمد ہوئے۔
اس کا کہنا ہے کہ قرون وسطیٰ میں بھی جو لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرتے تھے کے بارے میں سمجھا جاتا تھا کہ ان پر کسی شیطان کا سایہ ہے ۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ امریکہ کے گذشتہ چار میں سے تین صدور بائیں ہاتھ سے کام کرتے تھے۔

مزید جانئے: اس طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا صحت پر کیا اثر ہوتا ہے؟ وہ بات جسے جا ن کر آپ بھی ایسی غلطی نہ کریں گے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -