عامر ولٹر ویٹ چیمپئن سے لڑیں گے
لاس اینجلس(این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتہ کو شیڈول ڈینی گارسیا اور رابرٹو گریرو کے درمیان مقابلے کے فاتح سے لڑیں گے۔19 ناک آؤٹس کے ساتھ 3۔31 کا ریکارڈ رکھنے والے عامر کیلئے یہ مقابلہ لازمی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ستمبر ریٹائرمنٹ کے بعد چیمپئن فلائیڈ مے ویدر جونیئر ڈبلیو بی سی ولٹر ویٹ ٹائٹل سے محروم ہو گئے تھے۔اب گارسیا اور گریرو 23 جنوری کو لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں اس ٹائٹل کیلئے مد مقابل ہوں گے۔ ڈبلو بی سی نے اپنے اعلان میں واضح کیا ہے کہ عامر اس مقابلے کے فاتح سے ٹکرائیں گے۔