عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، پاکستان کو 3ارب ڈالر کی بچت

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، پاکستان کو 3ارب ڈالر کی بچت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اکنامک رپورتر)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں مالی سال 2015-16کے پہلے پانچ ماہ کے دوران حکومت کو2ارب89 کروڑڈالر کی بچت ہوئی ہے،اس کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیاہے ۔عالمی توانائی ادارے آئی ای اے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں رواں سال کے آخر تک خام تیل کی سپلائی طلب سے زائد رہے گی جس کے پیش نظر تیل قیمتیں مزید کم ہونگی ۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان کے خام تیل درآمدی بل میں میں 40 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔مالی سال2014-15 میں خام تیل کے درآمدی بل کاحجم 6 ارب69کروڑڈالرتھا جو کہ رواں سال کم ہوکر 3 ارب 80 کروڑڈالرہوگیاہے یعنی رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران حکومت کو2ارب89 کروڑڈالر کی بچت ہوئی ہے۔اس تمام صورت حال کے باجود پاکستانی عوام کوسستے پیٹرول کا کوئی فائدہ نہیں ہوا،گزشتہ سال میں حکومت نے پیٹرول محض2روپے سستا کیا۔دوسری جانب عالمی توانائی ادارے آئی ای اے نے کہا ہے کہ خام تیل کی منڈی میں رواں سال کے آخر تک سپلائی طلب سے زائد رہے گی جس کے پیش نظر تیل قیمتیں مزید کم ہونگی ۔عالمی توانائی ادارے نے اپنی جاری کی گئی ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ تیل کی عالمی طلب 2016 میں بھی غیر تبدیل شدہ رہے گی جو کہ گزشتہ ماہ 1.2 ملین بیرل روزمرہ تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نتیجہ اخذ کیاگیا ہے کہ تیل کی منڈیاں تیسرا کامیاب سال گزاریں گی جب سپلائی روز مرہ ایک ملین بیرل سے طلب پر تجاویز کر جائیں گی

مزید :

کامرس -