امریکی خام تیل کے نرخ 12 سال کی نئی کم ترین سطح تک گر گئے

امریکی خام تیل کے نرخ 12 سال کی نئی کم ترین سطح تک گر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(آن لائن) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو امریکی خام تیل کے نرخ 12 سال کی نئی کم ترین سطح تک گر گئے جس کی وجہ توانائی کے عالمی ادارے کی جانب سے خام تیل کی زائد رسد کے باعث قیمتوں میں زبردست مندی کے امکان کا اظہار ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 78 سینٹ یا 2.74 فیصد کی کمی سے 27.68 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ ایک موقع پر ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتیں 27.55 ڈالر فی بیرل کی سطح تک گر گئیں جوکہ ستمبر 2003ء4 کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخوں کی کم ترین سطح ہے۔ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے رواں سال مارچ میں ترسیل کے معاہدے 48 سینٹ کی کمی سے 28.28 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ فلپ فیوچر کے تجزیہ کار ڈینیئل آنگ کے مطابق خام تیل کے نرخوں کی بڑی وجہ آئی ای اے کی رپورٹ ہے جس میں توانائی کے عالمی ادارے نے کہا کہ خام تیل کی زائد رسد کے باعث منڈی زبردست گراوٹ کا شکار ہو سکتی ہے ۔

مزید :

کامرس -