مائیکروسافٹ ماہرین کو ایک ارب ڈالر عطیہ دے گا

مائیکروسافٹ ماہرین کو ایک ارب ڈالر عطیہ دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(آن لائن) امریکی سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ نے یونیورسٹی ماہرین اور غیر منافع بخش اداروں کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ سویٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو ستیا نڈیلا نے کہا کہ مائیکروسافٹ کا خیراتی ادارہ آئندہ 3 سال کے دوران 70 ہزار غیر منافع بخش اداروں اور یونیورسٹی ماہرین کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوس میں جو سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اگر کلاؤڈ کمپیوٹنگ ہمارے دور کی سب سے اہم تبدیلی اور ایجاد ہے تو اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ اس کے فوائد پوری دنیا تک پہنچ سکیں، انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر عطیہ دنیا بھر میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

مزید :

کامرس -