سبزہ زار کو موٹر وے سے ملانے والی ڈبل سڑکوں پر ٹرک سٹینڈ کا قبضہ

سبزہ زار کو موٹر وے سے ملانے والی ڈبل سڑکوں پر ٹرک سٹینڈ کا قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اقبال بھٹی) سبزہ زار سے بابو صابو براستہ گندا نالہ بنائی جانے والی ڈبل سڑکیں جو موٹر وے سے جا ملتی ہیں ان پر ٹرک سٹینڈ والوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور دونوں اطراف بڑے بڑے ٹرالے کھڑے کر کے روڑ کو بلاک کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنامشکل ہو جاتاہے اور پھر آنے جانے والی دونوں اطراف کی ٹریفک ایک ہی روڑ سے گزرتی ہے جسکی وجہ سے کئی حادثات ہو بھی چکے ہیں جبکہ اس طرف نہ تو ضلعی حکومت نے کوئی انتظامات کئے ہیں اور نہ ہی ا یل ڈی اے نے ا س طرف نظرڈالی ہے صرف عوام ہی اس سے پریشان ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے جب ایل ڈی اے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کام انتظامیہ کا ہے اور اس لئے یہ ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کی سڑکوں کے ٹریفک معاملات کو ہینڈل کرے اور اس حوالے سے جب سٹی گورنمنٹ کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا اس جگہ کی کوئی شکایت نہیںآئی اب اس جگہ پر ضرور چیکنگ کی جائے گی اور سڑک پر کھڑے ٹر ک اور ٹرالے کو فوراً ہٹایا جائے گا