شہر کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے نئے میدان بنائے جائیں گے

شہر کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے نئے میدان بنائے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)لا ہور شہر میں کھیلوں کے میدان بنانے اور ترقیاتی کا موں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر خوراک بلال ےٰسین اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم پی اے خواجہ عمران نذیر،ایم پی اے چوہدری شہباز،ایم پی اے ما جد ظہور اور محکمہ سپورٹس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے میدانوں میں ترقیاتی کا موں کے علاوہ نئے پلے گراؤنڈز بنائے جائیں گے تاکہ عوام الناس مختلف کھیلوں میں حصہ لے سکیں ۔ ابتدائی طور پر 145میں سے30پلے گراؤنڈز کو بنایا جا رہا ہے جن میں5کرکٹ گراؤنڈز،بیڈ منٹن،اکھاڑے،فٹ بال،اوپن جم،فٹنس سنٹرز،جو گنگ ٹریکس شا مل ہیں ۔پہلے مرحلہ کو30جون تک مکمل کر لیا جائے گاڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ڈی او(سپورٹس) کو ہدایت کی کہ ان پلے گراؤنڈز کے تعمیراتی کام میں بہترین کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے ۔