دہشتگردی کرنے والوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،راؤ مبارک علی

لاہور(پ ر) بزنس کمیونٹی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ راؤ مبارک علی نے کہا ہے کہ معصوم طلباء کو نشانہ بنانابدترین دہشت گردی ہے،بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل کرملک میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والے تکفیری گروہوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کی پاکستان کو کھلے عام دھمکیوں کے بعد پہلے پشاورمیں چیک پوسٹ اور اس سے اگلے دن ہی چارسدہ یونیورسٹی پرحملہ سے ساری صورتحال کھل کرواضح ہو چکی ہے۔ بھارت پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے تکفیری گروہوں کو استعمال کر رہا ہے افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں دہشت گردوں کو تربیت دیکر خیبر پی کے اور ملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔