دی ایجوکیٹرز کی شاندار کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور (پ ر) جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں دی ایجوکیٹرز (پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس) کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مس آمنہ وٹو قصوری (پراجیکٹ ڈائریکٹر کنکورڈیا کالجز، نارتھ) نے بطور مہمان خصوصی اور میاں ناصر محمود قصوری (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بیکن ہاؤ سکول سسٹم) نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ دی ایجوکیٹرز کی جانب سے نہ صرف طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی کے مظاہرے پر سراہا گیا بلکہ ان فرنچائز مالکان کو بھی شیلڈز سے نوازا گیا، جنہوں نے کمپنی پالیسی کی تکمیل کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طرز عمل اختیار کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو کنکورڈیا کالجز سے بھی متعارف کروایا گیا ۔جو کہ دی ایجوکیٹرز کے طلبہ کے لئے اگلا قدم ہوگا۔ طلبہ کو کنکورڈیا کالجز (پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس) میں داخلے کا طریقہ کار، طلبہ کے لئے استعمال کی جانے والی لرننگ ٹیکنیکس اور دیگر سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر سوال و جواب پر مشتمل ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کنکورڈیا کالجز کے مختلف تجربہ کار افراد جن میں ڈاکٹر طاہر عباس (ڈین آف سائنسز)، ڈاکٹر قلب عابد (ڈین آف آرٹ اینڈ ہیومینیٹیز)، جناب سہیل صدیقی (فنانس کنٹرولر) اور گروپ ہیڈز جن میں جناب ڈاکٹر کامران جہانگیر اور جناب عمر مشتاق نے شرکت کی۔