دہشتگردی کیلئے تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، سلونی بخاری
خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤں سیدہ سلونی بخاری اور ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے اس حملے کو پاکستان پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس واقعہ میں ہونیوالے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیلئے تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کرنا انتہائی قابل مذمت اور تعلیم دشمنی پر مبنی اقدام دہشت گرد پاکستان میں اپناایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کا نہ تواسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ایسے لوگوں کا دین یا مذہب ہوتا ہے ۔انہوں نے اس واقعہ میں شہید و زخمی ہونیوالے پروفیسر،طلبا،طالبات اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ہے اور کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے ایک سال بعد سانحہ چارسدہ نے ایک بار پھر ملک کے عوام کو سوگوار کردیا ہے۔