پنجاب یونیورسٹی کی زبانی تاریخ مرتب کرانے کا سلسلہ جاری
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر یونیورسٹی کی زبانی تاریخ مرتب کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سلسلے کی چوتھی تقریب بروز جمعرات (آج ) صبح11:30بجے الرازی ہال میں ہوگی۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچرکی سابقہ پروفیسرشائستہ سونو سراج الدین مادر علمی سے متعلق اپنی یادداشتیں بیان کریں گی۔ تقریب میں تمام صدورِ شعبہ جات اور اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔