سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت نشر کرنا دہشتگردوں کی مدد کے مترادف ہے،پیمرا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )نے باچا خان یونیورسٹی حملہ سے متعلق تمام نجی ٹی وی چینلز کو براہ راست نشریات پر ہدایات جاری کر دی ہیں ۔پیمرا نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت نشر کرنا دہشتگردوں کی مدد کے مترادف ہے ۔ پیمراہ نے تمام نیوز چینلز کو ہدایت کی ہے کہ محصور افراد کی لوکیشن نشر کئے جانے سے گریز کیا جا ئے اورشہدا کی تعداد ذمہ دارانہ ذرائع کی تصدیق کے بغیر نشر نہ کی جائے ۔