سعودی سفارتخانے پر حملہ غلط تھا ،اس سے ایران اور اسلام کو نقصان پہنچا :آیت اللہ خامنہ ای

سعودی سفارتخانے پر حملہ غلط تھا ،اس سے ایران اور اسلام کو نقصان پہنچا :آیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیدیا ہے۔ سپریم لیڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ انتہائی غلط تھا جس سے ایران اور اسلام کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے انقلابی گارڈز کی جانب سے گزشتہ ہفتے امریکی نیوی اہلکاروں کو حراست میں لینے کے اقدام کو احسن قرار دیا اور کہا کہ انقلابی گارڈز نے بالکل صحیح کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -