صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گا ڑیوں سے محروم
لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاذرا ئع کے مطابق کو ٹ لکھپت کے رہا ئشی محمد واصف کے گھر سے 2لا کھ 75ہزارکی نقد ی اور مو با ئل فو نز ،فیکٹر ی ایر یا کے علا قے میں شیخ رحمت کے گھر سے3 لا کھ 60ہزارما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رت، سند ر میں احد ملک کے گھر سے ڈاکو 4لا کھ کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ،ڈیفنس سی کے علا قہ بر کی روڈ پر پر گھر میں4ڈاکو ؤ ں نے گھس کرشفیق کے گھر سے 2لا کھ کی نقد ی اور 6تو لے طلا ئی زیو رات لے کر فر ار ہو گئے۔شا دبا غ کے علا قہ میں نا معلو م چو ر میا ں فیصل ارشد ایڈ ووکیٹ کے فا رم ہا ؤس میں داخل ہو کر 25سیمنٹ کی بو ریا ں ،پا نی والی مو ٹر اور تا ر لیکر فر ار ہو گئے۔با غبا نپورکے علا قے میں اللہ رکھا کے گھر سے ایک لا کھ دس کی نقد ی ، جو ہر ٹاون وفا قی کا لونی کے رہا ئشی شمیم اختر کے گھر سے دو لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سا مان چو ری کر کے لے گیا ، گا رڈن ٹاون طا رق بلاک میں آصف اور اسکی فیملی سے اڑھا ئی لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سا مان چھین لیا اسلام پو رہ نا صر باغ سے عبد الصمد فیصل ٹاون میں شو کت علی روڈ پر ذیشان سے گا ڑ ی اور مو بائل نقدی،مغلپورہ سے عمران گلشن اقبال سے ریحان سلیم گلشن راوی سے عبدالحفیظ جوہر ٹاؤن مقصود احمد فیصل ٹاؤن سے عالم علی شاہ کی گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ اسلام پو رہ سے عمران اسلام پورہ سے عثما ن شاہدرہ سے محمد لطیف راوی روڈ سے احمدعلی لوئر مال سے مظہر نو لکھا سے عباس نولکھا سے نجم الحسن لٹن روڈسے نعیم طارق مزنگ اکبری سے عاصم گلشن اقبال سے شاہد محمود شیرا کوٹ سے نور گلشن راوی سے مقصود اقبال ٹاؤن سے محسن کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لیں گئیں-