فلم تیرے بن لادن ڈیڈ آر الائیو میں علی ظفر خصوصی کردار ادا کریں گے

ممبئی (آن لائن) اداکار علی ظفر فلم تیرے بن لادن ڈیڈ آر الائیو میں خصوصی کردار میں جلوہ گر ہوں گے فلم کے ڈائریکٹر ابھیشک شرما کا کہنا ہے کہ علی کا پہلی فلم سے سفر مکمل ہو چکا ہے اور یہ فلم شڑما کے کردار بارے میں ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں علی ظفر کا کردار بہت ہی خاص ہے انہوں نے کہا کہ جب آپ یہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو سجھے آئے گی کہ وہ مرکزی کردار کیوں نہ ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ علی ظفر ہی وہ واحد اداکار تھے جو یہ کردار ادا کر سکتے تھے ۔