فراڈ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

فراڈ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کمیٹیوں کے نام پر عوام الناس سے 6 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم وزیر احمد کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم وزیر خان کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے عدنان شجاع بٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب کے پاس گوجرانوالہ میں کمیٹیوں کے نام پر عوام الناس سے 6 کروڑ روپے کا ریفرنس زیر تفتیش ہے جس میں نیب نے ملزم وزیر احمد سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر رکھا ہے، 5شریک ملزموں کی ضمانتیں ہو چکی ہیں ، نیب کی تفتیش ابھی نامکمل ہے جبکہ احتساب عدالت کے روبر ٹرائل میں بھی نیب تاخیر کا سبب بن رہا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ اگست 2015ء سے ملزم جیل میں ہے، قانون کے مطابق اگر ٹرائل تاخیر کا شکار ہو تو کسی ملزم کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیاجائے، عدالت نے نیب کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -