شہباز شریف کی مشیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو خیبر پختونخواہ میں اپنے ہم منصبوں سے فوری رابطے کی ہدایت

شہباز شریف کی مشیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو خیبر پختونخواہ میں اپنے ہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت کو خیبر پختونخواہ میں اپنے ہم منصبوں سے فوری رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کے کے متعلقہ حکام سے سانحہ باچاخان یونیورسٹی کے زخمیوں کے علاج کے لئے درکار طبی سہولتوں کاتعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مشیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ اس مشکل گھڑی میں طبی سہولتوں کے حوالے سے خیبر پختونخواہ کے شعبہ صحت کے متعلقہ حکام سے ہر ممکن تعاون کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -