ہسپتالوں میں ادویات کی قلت سے زخمیوں کو مشکلات کا سامنا
چارسدہ (بیورو رپورٹ) باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کے بعد چارسدہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی مگر ادویات کی قلت اور ناقص انتظامات سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت علی یوسفزئی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا لیکن ہسپتال میں زخمیوں کے علاج معالجے میں مبینہ کوتاہی کی اصل وجہ ہسپتال میں ادویات اور طبی عملے کی کی عدم دستیابی تھی جس سے زخمیوں اور ان کے عزیز و اقارب سمیت عوام میں کافی اشتعال اور بے چینی پائی گئی۔