سانحہ چارسدہ کے دو طالب علموں کا تعلق مردان سے تھا
مردان(بیورورپورٹ)سانحہ چارسدہ کے دوطلباء کا تعلق مردان سے تھا شہزاد ولد فضل ربی یونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا طالب علم تھا علاقہ پرخو لوندخوڑ کے رہائشی شہزاد تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا سانحے میں دوسرے جان بحق طالب علم کامران ولد مبارک زیب علاقہ سپیکنئی کا رہائشی تھا اور وہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر تھاکہ بدھ کے روز المناک سانحے کا شکار ہوگئے ۔