حملے کے بعد یونیورسٹی کے قرب و جوار میں تمام تعلیمی اداروں کو فوراً بند کردیا گیا
چارسدہ (بیورو رپورٹ)باچا یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد یونیورسٹی کے قرب و جوار میں تمام تعلیمی اداروں کو فوراً بند کر دیئے گئے۔ تھانہ سرڈھیری کے حدود میں واقع یونیورسٹی میں حملے کی اطلاع پہنچتی ہی مختلف سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کے والدین اور عزیز و اقارب میں بے چینی پھیل گئی جبکہ ضلعی ناظم نے ضلع بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بچوں کو گھروں کو پہنچانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔