خطبہ جمعہ کے حوالے سے قا نو ن سا زی کر رہے ہیں ،قیوم سومرو

خطبہ جمعہ کے حوالے سے قا نو ن سا زی کر رہے ہیں ،قیوم سومرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف اور مذہبی امو ر ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو سے جمعیت علما ء پا کستا ن نو را نی گرو پ کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملا قا ت کی ۔ملاقات میں ملکی حالا ت اور مذہبی معا ملا ت پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے وفدکے سا تھ ایپکس کمیٹی کی اجلا س کے حوالے سے اہم معا ملا ت پر بھی با ت چیت کی اور سندھ میں جمعہ کے خطبہ کے حوالے سے ان کی را ئے در یا فت کی۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گر دی کی وجہ سے سندھ میں جو ڈر و خو ف کا عنصر پیدا ہو ا ہے اس کو مکمل طو ر پر ختم کر نے کے لئے تما م مذہبی جما عتو ں کو حکومت کا سا تھ دینا ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت صو بے کی تما م مسا جد میں حکومت کی طر ف سے جمعہ کے خطبے کے حوالے سے قا نو ن سازی کرے گی ۔ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے کہا کہ اس سلسلے میں وفا ق المدارس کے تما م بو رڈز سے را بطہ کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں اس بل کی قا نو ن سا زی کا آغا ز ہو چکا ہے ۔ اس مو قع پر وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف اور مذہبی امو ر کو یقین دہا نی کرا ئی کہ ان کے سا تھ مکمل تعا ون کریں گے ۔ وفد میں شریک جمعیت علما ء پا کستا ن نو را نی گرو پ کرا چی کے امیر قا ضی احمد نو را نی سمیت دیگررہنما شا مل تھے ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف اور مذہبی امو رنے عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے دفتر کا دورہ کیا اس مو قع پر عا لمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے امیر مو لا نا اعجا ز مو طفی ،قا ضی احسا ن احمد اور دیگر رہنماؤ ں سے ملا قا ت کی ۔