اسلامی بینکنگ کے فروغ کیلئے 4 بنکوں کو لائسنس دینے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اسلامی بینکنگ کے فروغ کیلئے 4 مزید بنکوں کو لائسنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد کا کہنا ہے کہ نئے اسلامی بنک کمرشل بنکوں کی ذیلی کمپنیوں کے طور پر قائم ہونگے۔ اسلامی بنکوں کے پاس پہلے بھی بینکنگ سیکٹر کے اثاثوں کا 11 فیصد حصہ ہے جبکہ اسلامی بنکوں میں کل ڈپازٹ کا 13 فیصدحصہ ہے۔