قیامت کی نشانی ، شہری نے اپنی بیٹی سے جنسی بدفعلی کااعتراف کرلیا

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسکہ پولیس نے اپنی ہی بیٹی سے بدفعلی کرنیوالے شخص کو حراست میں لے لیا جس نے دوران حراست 12جنوری کواپنی نابالغ بیٹی سے جنسی درندگی کااعتراف کرلیا۔
ملزم جاوید چیمہ نے پولیس کو بتایاکہ اس سے قبل اس نے اپنے سسرال کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور ادھارلیے گئے دس لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے لیے بیٹی کے اغواءاور ریپ کا ڈرامہ رچایاحالانکہ خود ہی اپنی سات سالہ بچی کواغواءکرنے کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور پھر تشویشناک حالت میں گاﺅں کے کھیت میں پھینک دیا۔ ملزم نے یہ بھی اعتراف کیاکہ اس سے قبل اس نے دومرتبہ اپنی بیٹی کا گلاگھونٹنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نکلی ۔
لاہور جنرل ہسپتال میں بچی زیرعلاج ہے جہاں ڈاکٹروں کاکہناتھاکہ متاثرہ لڑکی کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ اس سے قبل لڑکی کے بھائی جمشید کی درخواست پر تین اور مشتبہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔