پاکستان کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت کی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان کے پاس اندازہ 110سے 130کے درمیان ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جس کا مقصد بھارت کو اپنے خلاف ملٹری ایکشن لینے سے دباؤمیں رکھناہے ، رپورٹ میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے نیوکلیئرتنازعات پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا۔
کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس موجود ایٹمی ہتھیار اس سے بھی زیادہ ہوسکتے ہیں ، پاکستان ایٹمی مواد ، پیدواری صلاحیت ، اضافی نیوکلیئرہتھیار وں کی تعیناتی اور نئی طرح کی وہیکل تیار کررہاہے ۔
28صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے پاس موجود ایٹمی مواد کے ڈیزائن نے بھارت کو کسی بھی قسم کے ملٹری ایکشن نے روک رکھاہے جبکہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی توسیع کے معاملے میں دونوں ممالک میں تحفظات پائے جاتے ہیں ۔ یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ کانگریشنل ریسرچ سروس امریکی کانگریس کا ایک آزادانہ ریسرچ ونگ ہے اور اس کی رپورٹ کو امریکی کانگریس کا سرکاری موقف نہیں سمجھاجاتا۔