جعلی عامل نے بربریت اور ظلم کی نئی داستان رقم کر دی ،جن نکالنے کے بہانے 8سالہ بچی کو آگ میں ڈال دیا

جعلی عامل نے بربریت اور ظلم کی نئی داستان رقم کر دی ،جن نکالنے کے بہانے 8سالہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھپرو(مانیٹرنگ ڈیسک )جعلی عامل نے جہالت کی انتہا کرتے ہوئے بربریت اور ظلم کی نئی داستان رقم کر دی ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانگھڑ میں جعلی عامل نے 8سالہ بچی کو آگ میں ڈال دیا ۔ بچی شدید جھلس چکی ہے اور یہ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جعلی عامل نے ’جن ‘نکالنے کے لئے بچی کوآگ لگائی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بچی کی حالت نازک ہے اور وہ شدید جھلسی ہوئی ہے جبکہ جعلی عامل فرار ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب ستم ظریفی دیکھیئے کہ کھائی پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -