کراچی میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ ،حب ڈیم میں سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے گر گئی

کراچی میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ ،حب ڈیم میں سطح ڈیڈ لیول سے ...
کراچی میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ ،حب ڈیم میں سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے گر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے گر گئی ، چند روز میں بارش نہ ہوئی تو کراچی کے عوام کے پانی کی فراہمی بند ہو جائے گی ۔ سماءنیوز کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے آ گئی ،20دن تک بارش نہ ہوئی تو کراچی کےعوام کو پانی کی سپلائی بند ہو جائے گا ۔
سندھ میں تھرپارکر اور ملحقہ علاقے پہلے پانی بحران اور غذائی قلت کا شکار ہیں کراچی آبادی اور رقبے کے لحاظ سے نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اب اس شہر کو بھی پینے کے پانی کے بحران نے لپیٹ میں لے رکھا ہے جو سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بھی نیچے ہونے کے باعث 20دن تک بارش نہ ہوئی تو شہر قائد کے پانی کی سپلائی بند ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ تھر پار اور اس سے ملحقہ علاقے شدید ترین غذائی قلت اور پانی کے بحران سے نبردآزما ہیں۔2011سے تھر پار کو قحط سالی ، غذائی قلت اور پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے ۔ تھر میں رواں ماہ فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔وہاں روزانہ ماﺅں کی گودیں اُجڑ رہی ہیں ۔ تھر اور عمر کوٹ میں مجموعی طور پر اب تک 107 بچے دم توڑ چکے ہیں۔

مزید :

کراچی -