حلیم عادل شیخ کاتحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ، آج عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان کرینگے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق)کے رہنما حلیم عادل شیخ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ق)کے حلیم عادل شیخ تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ آج چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کریں گے جس کے بعد تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے۔