دہشتگردی کے خاتمے کےلئے متحد ہونے کی ضرورت ،دہشتگردوں سے مصالحت کی بجائے جنگ کر نا ہوگی:راجہ پرویز اشرف

دہشتگردی کے خاتمے کےلئے متحد ہونے کی ضرورت ،دہشتگردوں سے مصالحت کی بجائے جنگ ...
دہشتگردی کے خاتمے کےلئے متحد ہونے کی ضرورت ،دہشتگردوں سے مصالحت کی بجائے جنگ کر نا ہوگی:راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردا ن(مانیڑنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما او ر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کمر توڑدی ہے اور اب دہشت گرد اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر کر معصوم طلباءاور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں سانحہ باچا خان کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے تو دہشتگردوں سے مصالحت کی بجائے جنگ کر نا ہوگی اور مذاکرات کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران و سعودی عرب سمیت تمام ممالک کو آپس کے اختلافات ختم کر کے ایک ہونا پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت سی قربانیاں دی ہیں جو لائق تحسین ہے ۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اے پی ایس سانحے کے زخم بھرے نہیں کہ دہشتگردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کر کے معصوم طلباءکو نشانہ بنایا ۔انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم چھیننا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک  ہوکر گھروں سے باہر نکلنا پڑے گا اور حکومت کو اپنی پالیسوں پر نظرثانی کرنی پڑئے گی۔

مزید :

قومی -