نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل ہوتا تو دہشت گردی میں کافی حد تک کمی ہو سکتی تھی : متحدہ وقومی موومنٹ

نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل ہوتا تو دہشت گردی میں کافی حد تک کمی ہو سکتی ...
نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل ہوتا تو دہشت گردی میں کافی حد تک کمی ہو سکتی تھی : متحدہ وقومی موومنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے ایم این اےعبدالوسیم اور سنیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل ہوتا تو دہشت گردی میں کافی حد تک کمی ہو سکتی تھی ، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،پاک فوج ، حکومت اور دیگر اداروں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو  کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے کہا کہ وہ الطاف بھائی کی ہدایت پر شہداءکے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے چارسدہ آئے ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں متحدہ قومی مومنٹ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ با چا خان یونیورسٹی سانحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک حکومت اور ذمہ دار ادارے اس پو زیشن پر کھڑی ہے جو سانحہ اے پی ایس سے پہلے کے حالات تھے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس میں بے گناہ لوگ  رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوج ،حکومت اور قوم کو ایک پیج پر آنا ہو گاتب ہی دہشت گردی پر قابو پا یا جا سکتا ہے ۔

مزید :

چارسدہ -