اداکار فرحان اختر اور ادھونا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اکار اور فلم میکر فرحان اختر اور ان کے اہلیہ ادھونا نے باہمی رضامندی سے 16سال کی زندگی کو خیر آباد کہتے ہوئے علیحدگی اختیارکرنے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق فرحان اختر اور ان کی اہلیہ نے باہمی رضامندی سے میڈیا کو علیحدگی سے متعلق آگاہ کیا اور اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ ہم دونوں نے فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر اور باہمی رضامندی سے لیا ہے تاکہ ہماری نجی زندگی پر کوئی اثر نہ پڑے ۔فرحان اختر اور ادھونا نے سولہ سال قبل 2000ءمیں شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کا نام اکیرا اور شکیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ ہونے کی حیثیت سے بچے ان کی اولین ترجیح ہیں او ر ہمیشہ رہیں گے ۔فرحان اختر کا کہناتھا کہ بیوی کی حیثیت کے علاوہ ادھونا ان کی اچھی دوست ہیں ۔
واضح رہے کہ فرحان اختر مشہور لکھاری جاوید اختر کے بیٹے ہیں اور حال ہی میں امیتابھ بچن کے ساتھ فرحان اختر کی فلم ’وزیر ‘ریلیز ہوئی ہے۔