پورا پاکستانی خاندان ہی شارجہ میں ایسا گھناﺅنا کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا کہ قوم کو شرمندہ کردیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک جا کر لٹیروں کے گینگ کا روپ دھار لینے والا بدبخت پاکستانی خاندان بالآخر قانون کے شکنجے میں آ گیا ہے۔
نیوز سائٹ ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق شارجہ پولیس نے ایک پاکستانی، اس کی بیوی اور ان کی ساتھی خاتون پر مبنی سہ رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے جو اشیاءکی فروخت کے لئے آن لائن اشتہار دینے والوں کو لوٹتے تھے۔ کریمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں اس گینگ کی وارداتوں کی متعدد شکایات موصول ہورہی تھیں۔
خلیج ٹائمز نے اس گینگ کا سراغ لگانے کے لئے ایک تحقیقاتی آپریشن کیا، جس کے دوران ایک موبائل فون کی فروخت کا اشتہار شائع کیا گیا، تا کہ مجرموں کے طریقہ واردات کی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اشتہار شائع ہونے کے بعد ایک شخص نے رابطہ کیا اور ابو شاگرہ کے علاقہ میں ایک فلیٹ میں موجود خاتون کو خریدار ظاہر کیا۔ جب خلیج ٹائمز کا ایک فوٹوگرافر فون فروخت کرنے والے شخص کا روپ دھار کر بتائی جگہ پر پہنچا تو وہاں ایک خاتون آئی، جس نے معائنہ کرنے کے بہانے فون لیا اور پھر موقع سے فرار ہوگئی۔ اسی گینگ نے کرائے پر کمرہ دینے کی خواہشمند ایک خاتون کو بھی لوٹا ۔ یہ تینوں چیک لے کر خاتون کے فلیٹ میں گئے اور جب خاتون چیک کیش کروانے گئی تو انہوں نے فلیٹ سے قیمتی سامان اور جیولری چوری کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے تین لاکھ درہم مالیت کا سونا بھی برآمد کرلیا ہے، جسے مبینہ طور پر پاکستانی خاتون نے چرایا تھا۔