پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیےٹیم کا اعلان کردیا ہے،مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
اےسی بی کے مطابق دیگرکھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر زئی،عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 24 دوسرا 26 اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے۔