پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من رکھنے کی سمری تیار 

  پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من رکھنے کی سمری تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے رواں برس گندم کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق گندم کی امدادی قیمت برائے سال 25-2024 کیلئے3 ہزار 900 روپے فی من رکھنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، فیصلہ کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہو گا۔لاہور سمیت پنجاب میں گندم کے اجراء کی قیمت اس وقت 4700 روپے فی من مقرر ہے،سال 2023 میں گندم کی امدادی قیمت کو 2300 روپے سے بڑھا کر 3900 روپے فی من کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کے بارے میں مشاورت جاری ہے، گندم کی قیمت مستحکم رکھنے کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

گندم کی قیمت

مزید :

صفحہ آخر -