پوسٹنگ، ٹرانسفر پر پابندی کا بہانہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن ”جام“

پوسٹنگ، ٹرانسفر پر پابندی کا بہانہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقیوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹنگ /ٹرانسفر پر پابندی کا بہانہ بنا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا تفصیل کے  مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ پروفیسرز سے ایسوسی ایٹ پروفیسر (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

ترقی پانے والوں کا ایڈجسمنٹ کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے یہ نوٹیفکیشن  جاری ہونے والا تھا جبکہ اس سے قبل  22افراد کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا تھا جو  واپس لے لیا گیا اعتراض یہ لگا یا گیا کہ کیونکہ پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد ہے لہذا اس کی سمری کی  اجازت وزیر اعلی پنجاب سے لی جائے اور اگر اجازت مل جائے تو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جس پر اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیحکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے