صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین  سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف، ایڈوائزری جاری

  صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین  سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائی سکاڈا اور مائی پرو صنعتی کنٹرول سسٹم میں 2 سنگین خامیاں موجود ہیں، دونوں خامیاں صنعتی کنٹرول سسٹم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی پر کابینہ ڈویژن کے ماتحت نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم(سرٹ)  نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مائی سکاڈا اور مائی پرو صنعتی کنٹرول سسٹم میں 2 سنگین خامیاں موجود ہیں، دونوں خامیاں صنعتی کنٹرول سسٹم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، خامیاں سی وی ایس ایس اسکیل پر 9.3 کی درجہ بندی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہیں، ان خامیوں سے غیر مجاز افراد کو انتظامی رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صنعتی عمل میں شدید رکاوٹ، حساس ڈیٹا چوری اور ممکنہ حفاظتی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں، پرانے اور غیر پیچ شدہ سسٹمز خاص طور پر خامیوں کی زد میں آسکتے ہیں، صنعتی ماحول میں بغیر سیگمنٹیشن کے چلنے والے سسٹم سائبر حملوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 صنعتی کنٹرول 

مزید :

صفحہ آخر -