بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہونا خوش آئند، وزیراعظم کے شکر گزا ر: سرفراز بگٹی 

  بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہونا خوش آئند، وزیراعظم کے شکر گزا ر: سرفراز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل حل کیلئے پرعزم اورہماری ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، تمام وفاقی قیادت کوئٹہ میں بیٹھ کر اب فیصلے کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کیلئے میگا پراجیکٹ دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، صوبہ کی ترقی کیلئے مثبت قدم اٹھایا گیا ہے۔ وفاقی وزرا کیساتھ ملاقات میں بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوا، ایسے قوانین بنا رہے ہیں جو فورسز کو لڑائی لڑنے میں مضبوط کرینگے، اپنی سکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ وزرا کو اس مینڈیٹ کیساتھ بھیجا کہ اب بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہونگے، بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان سمیت 47 نکات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر دو ماہ بعد اجلاس متعلق کریں گے۔سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ اب صوبے کے مسائل یہی پر ڈسکس ہوں گے اور حل کئے جائیں گے، اجلاس میں لاپتہ افراد سمیت کچھ قوانین پر بھی ڈسکشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیا، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا۔

سرفراز بگٹی

مزید :

صفحہ آخر -