پاکستان میں 80فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی: فیصل کریم کنڈی 

  پاکستان میں 80فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی: فیصل کریم کنڈی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور (آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی،خیربختوانخوا سیکورٹی خطرات کیخلاف فرنٹ لائن ہے۔اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹدیزمیں علاقائی و صوبائی سیکیورٹی چیلنجز میں توازن کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکورٹی خطرات کیخلاف فرنٹ لائن ہے۔ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔ خیبرپختونخوا نے امن کیلئے اہم پیشرفت کی لیکن کئی چیلنجز باقی ہیں۔ انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے ہم طویل عرصے سے دہشتگردی کیخلاف میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔ جب بھی کوئی سپر پاور یہاں سے جاتی ہے اپنے پیچھے مسائل چھوڑ کر جاتی ہے۔ افغانستان میں 8 ارب ڈالر کا اسلحہ دہشتگردوں کو دستیاب ہے۔انھوں مزید کہا کہ ہم طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک میں آباد ہوں۔ 1991 میں پانی کی تقسیم کے معاہدے کے بعد سندھ اور پنجاب کی نہریں مکمل ہوئیں۔ بلوچستان کی نہریں مکمل ہونے والی ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں کام بھی شروع نہیں ہوا۔خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں بیروزگاری و دیگر مسائل کے باعث دہشتگردی زیادہ ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا سب سے سستی بجلی پیدا کر رہا ہے۔

فیصل کریم 

مزید :

صفحہ آخر -