پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیم اورسیکیورٹی گارڈزکے درمیان جھگڑا

لاہور( آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیم اورسیکیورٹی گارڈزکے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
جھگڑاطلباء تنظیم کے کے کارکنان کی جانب سے یونیورسٹی میں سامان داخل کرنے پرہوا۔طلبا ءکا مؤقف تھا کہ افطارکے لیے سامان نہیں لانے دیا جارہا تھا۔ سیکیورٹی گارڈز کا مؤقف ہے کہ یونیورسٹی میں کسی بھی سامان کے داخلے کے لیے انتظامی اجازت لیناہوتی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔