بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا

بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا
بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں درہ بولان کے علاقے میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق مچھ سٹی ایریا  (درہ بولان) میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ لیویز کی گاڑی میں رمضان سے متعلق امدادی پیکیج کا سامان تھا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جائزہ لینے کے شواہد اکٹھے کیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔